Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ایکس کے بغیر پوسٹس پڑھنے والا نِٹر قانونی دباؤ کے بعد بندش کے قریب پہنچ گیا

ایکس کے بغیر پوسٹس پڑھنے والا نِٹر قانونی دباؤ کے بعد بندش کے قریب پہنچ گیا

واشنگٹن: ایکس کی پوسٹس صارفین کو بغیر اکاؤنٹ میں لاگ اِن ہوئے پڑھنے کی سہولت فراہم کرنے والا اوپن سورس پلیٹ فارم نِٹر شدید قانونی دباؤ کے بعد بند ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے،گِزموڈو کے مطابق ایکس کارپوریشن نے 24 اگست کو نِٹر کے مختلف نسخوں اور اس کے منصوبے کے کوڈ کو مستقل طور پر ہٹانے کے مطالبے کے ساتھ قانونی نوٹس بھیجے ہیں
نِٹر کی ویب سائٹ پر جاری پیغام کے مطابق ان قانونی نوٹس کے بعد nitter.net آف لائن ہو گیا ہے اور منصوبے پر ترقیاتی کام فی الحال روک دیا گیا ہے،نِٹر کے منتظم نے بتایا کہ وہ قانونی مشورہ حاصل کر رہے ہیں اور اس معاملے کی مزید تفصیلات پر فی الحال تبصرہ نہیں کریں گے
نِٹر گزشتہ کئی برس سے ایسے صارفین کے لیے متبادل راستہ تھا جو ایکس پر براہ راست جانا یا وہاں اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنا نہیں چاہتے تھے۔ یہ اوپن سورس اور صارفین کے تعاون سے چلنے والا پلیٹ فارم تھا، جس کے ذریعے ایکس کی پوسٹس نسبتاً سادہ اور بغیر لاگ اِن کے دیکھی جا سکتی تھیں
گِزموڈو کے مطابق ایکس کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں نِٹر پر ایکس کے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس اور اس سے منسلک ڈیٹا کے مبینہ غیر قانونی استعمال اور اس تک رسائی کے طریقہ کار کو روکنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے،نوٹس میں امریکی ریاستی اور وفاقی قوانین کی متعدد دفعات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے
نِٹر اس سے پہلے بھی مشکلات کا شکار ہو چکا ہے،ایکس کی جانب سے 2024 میں اپنے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس تک رسائی محدود کیے جانے کے بعد بھی یہ سروس متاثر ہوئی تھی،تاہم اوپن سورس منصوبہ ہونے کے باعث مختلف رضاکاروں اور منتظمین نے اس کے متبادل نسخے چلانے کی کوشش جاری رکھی
گِزموڈو کے مطابق بعض نِٹر منتظمین اب بھی سروس کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، خصوصاً ایسے ممالک میں جہاں ایکس کے قانونی نوٹس کا براہ راست اطلاق مختلف ہو سکتا ہے،اس لیے نِٹر کا مرکزی پلیٹ فارم شدید بحران میں ہونے کے باوجود مکمل طور پر ختم ہوا ہے یا نہیں، یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے

قومی خبریں سے مزید