نیپال کرکٹ میں نئی طاقت بننے کی راہ پر، آئی سی سی نے افغانستان اور نیوزی لینڈ سے موازنہ کردی
نئی دہلی: نیپال نے کرکٹ میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی جگہ بنانا شروع کردی ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق ہمالیائی ملک مستقبل میں کرکٹ کی بڑی طاقت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ 3 کروڑ آبادی والا نیپال مستقبل کا افغانستان یا نیوزی لینڈ بن سکتا ہے،ان کے مطابق نیپال نے باصلاحیت کھلاڑیوں کا ایک مضبوط مجموعہ تیار کیا ہے جو مسلسل آئی سی سی کے مختلف مراحل سے آگے بڑھ رہا ہے اور بڑے عالمی مقابلوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر اپنی اہلیت بھی ثابت کررہا ہے
نیپال میں کرکٹ کے لیے غیر معمولی عوامی جوش پایا جاتا ہے اور قومی ٹیم کے بین الاقوامی مقابلے اکثر قومی ایونٹ کی حیثیت اختیار کرلیتے ہیں
آئی سی سی حکام کے مطابق نیپال کی ترقی افغانستان کے سفر سے ملتی جلتی ہے،افغانستان نے بھی بطور ایسوسی ایٹ رکن کرکٹ کا آغاز کیا، مختصر طرز کی کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھائی اور بالآخر 2017 میں ٹیسٹ درجہ حاصل کرلیا،نیپال اب اسی راستے پر تیزی سے آگے بڑھتا دکھائی دے رہا ہے





