مستونگ کے خد کوچہ میں بس حملے اور پل دھماکے کے بعد غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ

مستونگ کے خد کوچہ میں بس حملے اور پل دھماکے کے بعد غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل خد کوچہ میں کراچی جانے والی مسافر بس پر مسلح حملے اور قومی شاہراہ پر واقع پل کو دھماکے سے تباہ کیے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق مسافر کوچ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ اسی دوران کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ پر واقع ایک پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، جس سے شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ بعد ازاں متبادل راستہ بنا کر ہلکی گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی۔
بلوچستان محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بدھ کی رات سے خد کوچہ میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید