پنجاب سی ٹی ڈی پولیس کا ایک اور بھونڈا کارنامہ ، بچی سے زیادتی کے ملزم کو قتل کردیا اور الزام نامعلوم ساتھیوں پر

پنجاب سی ٹی ڈی پولیس کا ایک اور بھونڈا کارنامہ ، بچی سے زیادتی کے ملزم کو قتل کردیا اور الزام نامعلوم ساتھیوں پر

ننکانہ صاحب میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے بعد واپس تھانہ منتقل کر رہی تھی، ملزم پولیس حراست سے فرار ہوا تو گرفتاری کے لیے فوری ناکہ بندی کی گئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈفر کھوکھراں روڈ پر پولیس ٹیم نے تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید