وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد حکومت پر شدید عوامی غصہ، امدادی کارروائیوں میں تاخیر پر سوالات

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے بعد حکومت پر شدید عوامی غصہ، امدادی کارروائیوں میں تاخیر پر سوالات

وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن دوہرے زلزلوں کے بعد حکومتی ردِعمل کی سست روی اور غیر مساوی امدادی کارروائیوں پر عوامی غصہ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا میں آنے والے ان زلزلوں کے بعد اب تک 1,700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، سینکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں، اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو کر عارضی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق دارالحکومت کاراکاس کے شمال میں ۴.۶ شدت کا ایک آفٹرشاک بھی محسوس کیا گیا، جس سے متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔

سب سے زیادہ متاثرہ ساحلی اور پہاڑی علاقے لا گوائرا میں ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں مسلسل پانچویں روز بھی جاری ہیں، تاہم مقامی افراد کے مطابق امدادی سرگرمیاں ناکافی اور غیر منظم ہیں۔

متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ کئی قصبوں میں سرکاری اہلکاروں کی موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ بنیادی ضروریات خوراک اور پانی کی فراہمی زیادہ تر مقامی کسانوں اور عام شہریوں کے ذریعے پوری کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس تباہی نے نہ صرف انسانی جانوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے بلکہ حکومتی انتظامی صلاحیت پر بھی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، کیونکہ بڑے پیمانے پر آفت کے باوجود مربوط امدادی نظام پوری طرح فعال نہیں ہو سکا

قومی خبریں سے مزید