چین کی چِپ انڈسٹری میں بڑا معاہدہ: سی ایکس ایم ٹی نے ٹینسینٹ کے ساتھ ۳ ارب ڈالر کی ڈی آر اے ایم سپلائی ڈیل کر لی

چین کی چِپ انڈسٹری میں بڑا معاہدہ: سی ایکس ایم ٹی نے ٹینسینٹ کے ساتھ ۳ ارب ڈالر کی ڈی آر اے ایم سپلائی ڈیل کر لی

چانگ شِن میموری ٹیکنالوجیز نے چین کی بڑی ٹیک کمپنی ٹین سینٹ کے ساتھ ایک طویل المدتی سپلائی معاہدہ کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 2.9 ارب ڈالر (20 ارب یوآن سے زائد) بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ سرورز کے لیے استعمال ہونے والی ڈی آر اے ایم میموری چپس کی سپلائی پر مشتمل ہے، جو کئی سالوں پر محیط ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈیل تقریباً تین سے پانچ سال تک جاری رہ سکتی ہے، تاہم حتمی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔

چینی میموری چِپ ساز کمپنی سی ایکس ایم ٹی اس وقت اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر بھی کام کر رہی ہے اور شنگھائی میں ایک نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا فوکس ڈیٹا سینٹرز اور سرورز کے لیے میموری چپس کی تیاری ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی دیگر بڑی چینی انٹرنیٹ کمپنیوں کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدوں پر بات چیت کر رہی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین اپنی مقامی چِپ انڈسٹری کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملی پر تیزی سے عمل کر رہا ہے۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سی ایکس ایم ٹی کے ممکنہ بڑے اسٹاک مارکیٹ آئی پی او کی تیاری بھی جاری ہے، اور ماہرین کے مطابق اس طرح کے معاہدے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں

قومی خبریں سے مزید