کراچی میں رینجرز کے اڈے پر حملہ، چھ حملہ آور ہلاک، ایک گرفتار؛ چار اہلکار شہید
پاکستان کے شہر کراچی میں سیکیورٹی فورسز کے ایک مرکز پر حملے کے بعد ہونے والی کارروائی میں چھ حملہ آور ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ جھڑپ کے دوران چار اہلکار شہید ہو گئے
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک منظم کارروائی تھی جس کے بعد فورسز نے فوری جوابی آپریشن کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر صورتحال پر قابو پا لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی ہے، جو افغانستان کی سرحد سے متصل خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں سرگرم رہی ہے اور ماضی میں بھی ایسے متعدد حملوں میں ملوث رہی ہے, واضع رہے جس علاقے میں دھشت گروں نے رینجرز چوکی پر حملہ کیا اس علاقے میں جنرل مشرف کے دور سے دھشت گردوں کے مظبوط ٹھکانے موجود ہیں اور وہ یہاں متحرک بتائے جاتے ہیں ، جنرل مشرف کے دور میں جب کراچی ائرپورٹ پر دھشت گردوں نے آخری بار حملہ کیا اسی علاقے سے کراچی ایرپورٹ پر حملہ کرنے والے دھشت گردوں کو انکے ساتھیوں نے چاروں طرف سے فائرنگ کرکے سپورٹ یا کور فراہم کیا تھا
ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے رینجرز کے مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث حملہ محدود علاقے تک ہی رہ سکا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گرفتار حملہ آور سے ابتدائی تفتیش جاری ہے تاکہ حملے کے پس پردہ نیٹ ورک اور ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے





