معاشی بحران، مہنگائی اور روزگار کے مسائل پر لکھی گئی ایک طنزیہ تحریر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ فرضی سرکاری نوٹس کی شکل میں لکھی گئی اس تحریر میں ایسے خیالی منصوبوں اور سرکاری اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے کہ پڑھنے والے قہقہے لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، مگر ساتھ ہی موجودہ معاشی حالات پر گہرا سوال بھی اٹھتا ہے تحریر میں ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ، حکومتی امداد اور تربیتی پروگراموں کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ مزاح کے پردے میں ایک تلخ حقیقت جھلکتی دکھائی دیتی ہے۔ سب سے زیادہ توجہ اس جملے نے حاصل کی جس میں کہا گیا کہ بڑھتے اخراجات، بجٹ کٹوتیوں اور معاشی دباؤ کے باعث “سرنگ کے آخر میں نظر آنے والی روشنی” بھی بند کر دی گئی ہے سوشل میڈیا صارفین اس تحریر کو موجودہ دور کی بہترین طنزیہ تخلیقات میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔ بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ایک مزاحیہ جملہ وہ سچ بیان کر دیتا ہے جسے لمبی تقاریر اور بھاری بھرکم رپورٹس بھی بیان نہیں کر پاتیں یہ تحریر صرف ہنسانے کے لیے نہیں، بلکہ اس حقیقت کی یاد دہانی بھی ہے کہ جب مشکلات بڑھ جائیں تو طنز و مزاح اکثر عوام کی خاموش آواز بن جاتا ہے





