امریکہ نے آئی فون 2276 تک محفوظ کر دیا
امریکہ نے آئی فون 2276 تک محفوظ کر دیا
امریکہ نے اپنی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے آئی فون 17 پرو میکس کو ایک خصوصی وقت کے کیپسول میں محفوظ کر کے فلاڈیلفیا میں دفن کر دیا ہے۔
یہ کیپسول 4 جولائی 2026 کو فلاڈیلفیا کے انڈیپنڈنس نیشنل ہسٹوریکل پارک میں زمین کے اندر دفن کیا گیا، جسے اب 4 جولائی 2276 کو، یعنی 250 سال بعد، دوبارہ کھولا جائے گا۔
آئی فون کو محض ایک موبائل فون کے طور پر نہیں بلکہ 2026 کی جدید ٹیکنالوجی کی نمائندگی کے طور پر کیپسول میں شامل کیا گیا ہے۔ فون میں کچھ ڈیجیٹل مواد بھی محفوظ ہے تاکہ مستقبل کے لوگ جان سکیں کہ 2026 میں لوگ ٹیکنالوجی کو کس طرح استعمال کرتے تھے۔
یہ تقریباً 900 پاؤنڈ وزنی خصوصی فولادی سلنڈر میں رکھا گیا ہے، جسے طویل عرصے تک نمی اور ماحولیاتی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔ کیپسول میں آئی فون کے علاوہ امریکی ریاستوں اور علاقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد تاریخی اور ثقافتی اشیا بھی شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق 2276 میں یہ آئی فون لازماً چلنے کی حالت میں نہیں ہوگا، کیونکہ اس کی بیٹری اور دیگر ٹیکنالوجی اتنے طویل عرصے میں ناکارہ ہو سکتی ہے۔ تاہم اس کا مقصد فون کو مستقبل میں استعمال کرنا نہیں بلکہ اسے 2026 کی تہذیب اور ٹیکنالوجی کی ایک تاریخی نشانی کے طور پر محفوظ رکھنا ہے۔
سوچیے، 250 سال بعد جب یہ کیپسول کھولا جائے گا تو اُس وقت کے لوگ اس آئی فون کو دیکھ کر شاید یہی سوچیں گے کہ 2026 میں انسان کتنی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا



