Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانافغانستان: صحرا میں 14 تارکین وطن ہلاک، شدید گرمی اور پیاس جان...

ٹرینڈنگ

افغانستان: صحرا میں 14 تارکین وطن ہلاک، شدید گرمی اور پیاس جان لیوا ثابت ہوئی

افغانستان: صحرا میں 14 تارکین وطن ہلاک، شدید گرمی اور پیاس جان لیوا ثابت ہوئی

افغانستان کے صوبہ نیمروز کے صحرا میں 14 تارکین وطن کی لاشیں ملنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جو مبینہ طور پر ایران جانے کی کوشش کے دوران شدید گرمی اور سخت حالات کا شکار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ افراد غیر قانونی راستے کے ذریعے سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران صحرائی علاقے میں گاڑی خراب ہونے اور راستہ بھٹکنے کے باعث گروپ مشکلات میں پھنس گیا۔ شدید گرمی، پانی کی کمی اور دشوار گزار حالات کے باعث متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
حکام کے مطابق نیمروز کا صحرائی علاقہ افغان تارکین وطن کے لیے ایک خطرناک راستہ سمجھا جاتا ہے، جہاں انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ لوگوں کو بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر خطرناک سفر پر لے جاتے ہیں۔
واقعے کے بعد حکام نے شہریوں کو غیر محفوظ اور غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے اور محفوظ سفری ذرائع اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں