Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانخیبر پختونخوا حکومت 16 سال قبل کاٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا...

ٹرینڈنگ

خیبر پختونخوا حکومت 16 سال قبل کاٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا لکڑی کا ذخیرہ فروخت کرنے میں ناکام

خیبر پختونخوا حکومت 16 سال قبل کاٹا گیا لاکھوں روپے مالیت کا لکڑی کا ذخیرہ فروخت کرنے میں ناکام

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت گزشتہ 16 برس قبل جنگلات سے حاصل کی گئی لکڑی کو تاحال ٹھکانے لگانے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ جنگلات کی جانب سے مختلف علاقوں میں کاٹی گئی لکڑی کے ذخیرے اب بھی موجود ہیں، لیکن مناسب منصوبہ بندی اور بروقت نیلامی نہ ہونے کے باعث یہ لکڑی خراب ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔
حکام کے مطابق لکڑی کی فروخت میں تاخیر کی بڑی وجوہات میں قانونی پیچیدگیاں، نیلامی کے عمل میں رکاوٹیں اور مختلف اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلاتی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی صوبے کے لیے اہم ذریعہ ہے، لیکن طویل عرصے تک لکڑی محفوظ رکھنے سے اس کی قیمت اور معیار دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔
محکمہ جنگلات نے ماضی میں بھی لکڑی کی نیلامی کے لیے اقدامات کیے، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر یہ عمل مکمل نہ ہو سکا۔ ناقدین نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار اداروں کو اس غفلت کا جواب دینا چاہیے اور لکڑی کے ذخیرے کو شفاف طریقے سے فروخت کیا جانا چاہیے

مزید پڑھیں