Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانپاکستان وائرل ہیپاٹائٹس کے مجموعی بوجھ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں...

ٹرینڈنگ

پاکستان وائرل ہیپاٹائٹس کے مجموعی بوجھ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر، ماہرین نے فوری اقدامات پر زور دے دیا

پاکستان وائرل ہیپاٹائٹس کے مجموعی بوجھ کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر، ماہرین نے فوری اقدامات پر زور دے دیا

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں وائرل ہیپاٹائٹس کے مجموعی بوجھ کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے، جو صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
پی ایم اے کے مطابق ملک میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تشویش ناک حد تک زیادہ ہے، جبکہ آگاہی کی کمی، بروقت تشخیص نہ ہونا اور علاج تک محدود رسائی اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔
ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات، خون کی محفوظ منتقلی، انجیکشن کے محفوظ استعمال، ویکسینیشن اور عوامی آگاہی مہمات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
پی ایم اے نے حکومت پر زور دیا کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور علاج کے لیے قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے، تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے اور مریضوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
صحت کے ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس بی سے بچاؤ کے لیے ویکسین موجود ہے، جبکہ ہیپاٹائٹس سی کا مؤثر علاج ممکن ہے، تاہم بڑی تعداد میں مریضوں کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث بیماری خاموشی سے جگر کو نقصان پہنچاتی رہتی ہے

مزید پڑھیں