Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہسائنس دانوں کا نئے رنگ کی دریافت کا دعویٰ، دنیا میں اب...

ٹرینڈنگ

سائنس دانوں کا نئے رنگ کی دریافت کا دعویٰ، دنیا میں اب تک صرف پانچ افراد نے دیکھا

سائنس دانوں کا نئے رنگ کی دریافت کا دعویٰ، دنیا میں اب تک صرف پانچ افراد نے دیکھا

امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا بالکل نیا رنگ دریافت کیا ہے جسے انسانی آنکھ قدرتی طور پر نہیں دیکھ سکتی، اور اب تک دنیا میں صرف پانچ افراد ہی اسے دیکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محققین کے مطابق اس رنگ کو خصوصی لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے آنکھ کے ریٹینا میں موجود مخصوص خلیوں کو متحرک کرکے دیکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رنگ انسانی بصارت میں پہلے سے موجود کسی بھی رنگ سے مختلف ہے اور عام حالات میں اسے دیکھنا ممکن نہیں۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف انسانی بصارت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے بلکہ مستقبل میں رنگوں کی شناخت سے متعلق بیماریوں، بصارت کی خرابیوں اور جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی پر بھی اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ رنگ فی الحال عام لوگوں کو دکھایا نہیں جا سکتا، کیونکہ اسے دیکھنے کے لیے انتہائی مخصوص تجرباتی آلات اور لیزر نظام درکار ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اب تک صرف تحقیق میں شامل پانچ رضاکار ہی اس منفرد رنگ کا مشاہدہ کر سکے ہیں۔

سائنس دان اس دریافت پر مزید تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا مستقبل میں اس نئے رنگ کو عام ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی دیکھا جا سکے گا یا نہیں

مزید پڑھیں