Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

صدر ٹرمپ کا این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی حمایت کا اعادہ، قومی سلامتی کے خدشات مسترد

صدر ٹرمپ کا این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی حمایت کا اعادہ، قومی سلامتی کے خدشات مسترد

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے دوبارہ بحال ہونے والے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہوانگ کی صلاحیتوں اور امریکی قومی سلامتی کے حوالے سے کسی خطرے کا کوئی خدشہ نہیں
تھینکس گیونگ کے موقع پر مارالاگو میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ وہ کس بنیاد پر یقین رکھتے ہیں کہ جینسن ہوانگ قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں
ٹرمپ نے جواب دیا کہ دستیاب معلومات اور اپنے یقین کی بنیاد پر وہ سمجھتے ہیں کہ ہوانگ بالکل قابل اعتماد ہیں،جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کن معلومات کا حوالہ دے رہے ہیں تو صدر نے کہا کہ ان کے پاس بہت سی معلومات موجود ہیں
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جینسن ہوانگ سے ان کی دوبارہ تقرری کے بعد تاحال بات نہیں کی، تاہم جلد رابطہ متوقع ہے،انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ہونے والی گفتگو میں ہوانگ اپنی کمپنی کی قیادت میں واپسی پر انتہائی خوش دکھائی دیے تھے،ٹرمپ کے مطابق ہوانگ نے اپنی واپسی کو ان کی دوسری مدت قرار دیا ہے
صدر ٹرمپ نے پیش گوئی کی کہ جینسن ہوانگ کی دوبارہ قیادت سے نہ صرف این ویڈیا بلکہ امریکی معیشت اور عالمی ٹیکنالوجی کی صنعت کو بھی فائدہ پہنچے گا اور وہ اس مرتبہ اپنی سابقہ کامیابیوں سے بھی آگے نکل سکتے ہیں
واضح رہے کہ جینسن ہوانگ نے 12 نومبر کو ذاتی تعلقات سے متعلق تنازعہ سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،ان کا نام سنگاپور کی کمپنی میگاسپیڈ کی سابق عہدیدار ایلس ہوانگ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سامنے آیا، جن کے بارے میں امریکی حکام کو مبینہ چینی انٹیلی جنس روابط کے شبہات ہیں
میگاسپیڈ پر الزام ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والی جدید امریکی چِپس چین منتقل کرنے میں کردار ادا کیا، تاہم کمپنی نے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے،امریکی محکمہ تجارت نے 23 نومبر کو میگاسپیڈ کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا تھا
جینسن ہوانگ کی واپسی کے باوجود معاملہ ختم نہیں ہوا،امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے ارکان نے قومی سلامتی اور جدید ٹیکنالوجی کی چین تک ممکنہ منتقلی کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ متعلقہ تحقیقات بھی جاری ہیں

قومی خبریں سے مزید