Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

گرپتونت سنگھ کیس میں امریکی عدالت کا بھارتی سیکورٹی ایڈوائزر اور مودی کے قریبی ساتھی اجیت ڈوول کو نوٹس

گرپتونت سنگھ کیس میں امریکی عدالت کا بھارتی سیکورٹی ایڈوائزر اور مودی کے قریبی ساتھی اجیت ڈوول کو نوٹس

امریکی عدالت نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو عدالتی نوٹس جاری کر دیا۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے مقدمے میں بھارتی حکومت کو سمن جاری کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سفارتی مراسلے کے ذریعے بھارتی سفارتخانے کو عدالتی نوٹس بھجوائے۔ عدالتی نوٹس اور سمن 9 اکتوبر 2026 کو بھارتی سفارتخانے کو ارسال کیے گئے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے ستمبر 2024 میں بھارتی حکومت اور اجیت ڈوول سمیت دیگر افراد پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ سمنت گوئل، وکرم یادیو اور نکھل گپتا بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

قومی خبریں سے مزید