صوابی میں کار پر مسلح حملہ، پیش امام، خاتون اور دو کزنز سمیت 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی، شہریوں کا احتجاج
صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جہانگیرہ روڈ پر مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے پیش امام اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،فائرنگ کے نتیجے میں عام راہ گیر بھی گولیوں کی زد میں آئے
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جہانگیرہ روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، جہاں مخالفین نے ایک کار کو نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے والے دو راہ گیر بھی جان سے گئے اور متعدد زخمی ہوئے
تاہم واقعے سے متعلق بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات میں جائے وقوعہ نیشنل بینک کے قریب گڈود آباد کا علاقہ بتایا گیا ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک مسجد کے پیش امام، ایک خاتون اور مدعی کے دو مسلح کزنز شامل ہیں،اس طرح واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے،مختلف ابتدائی اطلاعات میں زخمیوں کی تعداد 7 اور 8 بتائی گئی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا،زخمیوں میں رحمان شیر، زاہد گیلانی، عمران، عامر، یوسف خان، محمد عتیق اور مسعود خان کے نام سامنے آئے ہیں،اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول کا بچہ بھی زخمی ہوا
واقعے کے بعد مقامی شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور امن چوک صوابی کو بند کر دیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور علاقے میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
ختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی، شہری آخر کس کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں؟
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال ایک سنگین سوال بن چکی ہے،ان دونوں صوبوں سے روزانہ فائرنگ، قتل، پولیس مقابلوں، دہشت گرد حملوں اور مسلح تصادم کی خبریں سامنے آتی ہیں،کہیں دو افراد مارے جاتے ہیں، کہیں چار اور کہیں چھ یا اس سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں
لیکن عام شہری کے لیے یہ جاننا مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ کسی واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا نشانہ بنے، خاندانی یا قبائلی دشمنی میں قتل ہوئے، جرائم پیشہ گروہوں کی باہمی لڑائی کا شکار ہوئے یا پولیس مقابلے میں مارے گئے
صوابی کے حالیہ واقعے میں بھی یہ سوال اہم ہے کہ مسلح حملے کا اصل محرک کیا تھا؟ کیا یہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا، کسی مجرمانہ گروہ کی کارروائی تھی یا اس کے پیچھے کوئی دوسرا تنازعہ تھا؟ بعض مقامی اطلاعات میں پرانی دشمنی کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن واقعے کے تمام محرکات اور ذمہ داروں کے بارے میں پولیس کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں
اس صورت حال میں میڈیا کی ذمہ داری محض ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بتانے تک محدود نہیں رہنی چاہیے،ہر واقعے کی وجوہات، مقتولین کا پس منظر، ملزمان کی شناخت، پولیس کی تفتیش اور حکومتی اقدامات بھی عوام کے سامنے آنے چاہئیں
آخر یہ لوگ کون ہیں جو روزانہ قتل ہو رہے ہیں؟ ان کے قاتل کون ہیں؟ کیا ریاست ان شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب ہے؟ اور کیا ان واقعات کی تحقیقات کسی نتیجے تک پہنچتی ہیں؟
یہ محض چند افراد کی ہلاکت کا مسئلہ نہیں بلکہ دو صوبوں میں شہریوں کے تحفظ، قانون کی عمل داری اور ریاستی ذمہ داری کا ایک بڑا سوال ہےجب تک ہر واقعے کی مکمل تفصیلات اور اصل محرکات سامنے نہیں آئیں گے، عوام کے لیے دہشت گردی، جرائم اور ذاتی دشمنیوں کے درمیان فرق کرنا بھی مشکل رہے گا۔
واضع رہے مذکورہ واقعہ میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہے، تاہم زخمیوں کی تعداد مختلف رپورٹوں میں 7 اور 8 بتائی گئی ہے،اسی طرح جنرل بس اسٹینڈ اور نیشنل بینک، گڈود آباد کے مقام سے الگ بتایا جاتا ہے ، ادھر پاکستان پوسٹ کو علاقے کے ایک اہم ذریعہ نے بتایا ہے فائرنگ کے واقعہ کے پسمنظر میں فرقہ وارانہ تنازعے کا ہاتھ ہے اور فائرنگ کرنے والے دھشگردوں کا نشانہ مولوی اور اسکی اہلیہ تھے






