Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹرمپ نےمڈٹرم انتخابات کے نتائج مشکوک قرار دینے شروع کردئیے، ووٹنگ مشین پُر اسرار قرار

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کی انتخابی شکست تسلیم کرنے کے بعد اب وسط مدتی انتخابات کے نتائج کو مشکوک قرار دینا شروع کر دیا ہے،9 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں انہوں نے انتخابی مشینوں میں مبینہ دھاندلی اور ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے، تاہم اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا
ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی واقعی سمجھتا ہے کہ یہ انتخابات شفاف تھے؟ انہوں نے کہا کہ انتخابی جائزوں کے نتائج اتنے غلط کیسے ثابت ہوئے؟ ان کے بقول ابتدائی ووٹنگ کے دوران ووٹوں کے بعض بڑے ذخائر سامنے آئے جن کے بعد ووٹوں کی مزید گنتی سے بھی کامیابی ممکن نہیں رہی،انہوں نے الزام لگایا کہ انتخابی نتائج میں ووٹروں سے زیادہ انتخابی مشینوں کا کردار اہم ہے
ٹرمپ کے ان دعوؤں کے برعکس بیشتر عوامی انتخابی سروے پہلے ہی ڈیموکریٹک پارٹی کی بڑی کامیابی کی پیش گوئی کر رہے تھے،انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل کیا، ری پبلکنز کے درجنوں محفوظ سمجھے جانے والے انتخابی حلقوں میں کامیابی حاصل کی اور ٹیکساس، کنساس اور جنوبی کیرولائنا جیسی روایتی طور پر ری پبلکن ریاستوں میں بھی سینیٹ کی نشستیں جیتیں
انتخابی حکام نے بھی ملک بھر میں ابتدائی ووٹنگ کے نتائج یا ووٹوں کی گنتی میں کسی بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کے خدشات ظاہر نہیں کیے،ٹرمپ کا تازہ بیان اس لیے بھی اہم ہے کہ وہ اس سے قبل ری پبلکن پارٹی کی انتخابی شکست تسلیم کر چکے تھے، لیکن اب دوبارہ انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں

قومی خبریں سے مزید