Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

قصہ مریم نواز کی لینڈ کروزر اور گجرات کے ڈپٹی کمشنر کا۔ ادارے کرپشن کی فائلیں اور کیس بنا کر سیاستدانوں سے کیا چاہتے ہیں ؟

قصہ مریم نواز کی لینڈ کروزر اور گجرات کے ڈپٹی کمشنر کا۔ ادارے کرپشن کی فائلیں اور کیس بنا کر سیاستدانوں سے کیا چاہتے ہیں ؟

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک تقریب میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے پنجاب میں ہونے والی کرپشن پر سوالات پر سخت ردوعمل دیتے ہوئے کہا ہے تم اس حکومت میں خود وزیر ہو جسکو کرپٹ کہہ رہے ہو، تمہارے جھوٹے الزام میں نہیں سنوں گی۔ اگر پنجاب میں کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لاؤ ورنہ تمہیں عدالت میں گھسیٹوں گی۔مریم نواز نے مزید طیش میں آتے ہوئے کہا سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کے دور میں بارشوں میں گجرات کی یہ حالت تھی کہ میری لینڈ کروزر بھی پانی میں ڈوبی ہوئی تھی ، اب اپنا ڈپٹی کمشنر نہ لگنے پر یہ الزام تراشی کر رہا ہے ۔ واضع رہے وفاقی وزیر سالک حسین نے ایک انٹرویو میں پنجاب میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور ایک خاتون صوبائی وزیر ( مریم اورنگزیب ) کے حوالے سے جسکی بیرون ملک دبئی اور لندن میں مہنگی جائیدادوں اور کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام ہیں کہا تھا کہ انکی کرپشن کی تفصیلات سے الماریاں بھری ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہم زلف چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے وفاقی وزیر سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کا ذکر بعض اداروں کے ایما پر کیا ہے جو کرپشن کی فائلوں کا ثبوت الماریوں میں رکھ کر اقتدار میں موجود سیاسی قوتوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتے ہیں۔ نیب کو بھی دوبارہ سے متحرک کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی لیڈر شپ کو عسکری قیادت کے موجودہ طریقہ کار اور آئندہ عزائم کے حوالے سے تحفظات ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ایک فوجی ڈویلپمنٹ ادارے پر تنقید کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے ۔ اسلام آباد میں موجود باخبر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو بھی اسٹیبلشمنٹ نے دباؤ میں لانے کی کوشش کی تھی جسکے بعد یکایک انکا لہجہ تلخ ہو گیا اور اب انکے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے بہت بڑھ چُکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید