Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ڈیموکریٹک ارکان کو کانگریس میں حلف اٹھانے سے روکنے کا منصوبہ، سوشلسٹ، مارکسٹ اور مسلم تنظیموں کا ذکرِ خاص، دائیں بازو کے تھنک ٹینک کے ملوث ہونے کا انکشاف

ڈیموکریٹک ارکان کو کانگریس میں حلف اٹھانے سے روکنے کا منصوبہ، سوشلسٹ، مارکسٹ اور مسلم تنظیموں کا ذکرِ خاص، دائیں بازو کے تھنک ٹینک کے ملوث ہونے کا انکشاف

امریکا میں دائیں بازو کی ایک بااثر تھنک ٹینک نے ایسا قانونی اور سیاسی منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بعض ڈیموکریٹک ارکان کو کانگریس میں حلف اٹھانے سے روکنے اور ان کی نشستیں خالی قرار دینے کی کوشش کی جا سکتی ہے وائرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ Center for Renewing America نامی تھنک ٹینک نے تیار کیا ہے، جس کی بنیاد ٹرمپ انتظامیہ کے بجٹ ڈائریکٹر رس واؤٹ نے رکھی تھی،اس دستاویز میں 7 مراحل پر مشتمل طریقہ کار تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب ارکان کے بیانات اور سیاسی سرگرمیوں کو بنیاد بنا کر ان کی آئین سے وفاداری پر سوال اٹھایا جا سکتا ہے
منصوبے کے مطابق حلف برداری کے موقع پر متعلقہ منتخب رکن کو حلف اٹھانے سے روکنے، معاملہ ایوان نمائندگان میں پیش کرنے اور ارکان کی اکثریتی ووٹنگ کے ذریعے اسے نشست دینے سے انکار کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے،اس کے بعد نشست خالی قرار دے کر متعلقہ ریاست میں ضمنی انتخاب کرانے کی راہ ہموار کرنے کی تجویز دی گئی ہے
دستاویز میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ، مارکسسٹ اور بعض مسلم سیاسی تحریکوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے،تاہم اس منصوبے کا تعلق تمام ڈیموکریٹک ارکان سے نہیں بلکہ مخصوص منتخب نمائندوں کو نشانہ بنانے کی تجویز سے ہے
اس منصوبے نے کانگریس کے آئینی اختیارات، انتخابی نتائج کے احترام اور سیاسی مخالفین کو ایوان میں نمائندگی سے محروم کرنے کے ممکنہ خطرات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے،امریکی آئین کے تحت ایوان نمائندگان کو اپنے ارکان کی اہلیت جانچنے کا اختیار حاصل ہے، لیکن سپریم کورٹ کا 1969 کا فیصلہ واضح کرتا ہے کہ آئینی شرائط پوری کرنے والے منتخب نمائندوں کو محض سیاسی اختلاف کی بنیاد پر نشست سے محروم نہیں کیا جا سکتا

قومی خبریں سے مزید