Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

پرتگال: ہزاروں نوجوانوں کا رہائش کی بڑھتے اخرجات کے خلاف ڈھول بجاکر گیت گاتے احتجاج

پرتگال: ہزاروں نوجوانوں کا رہائش کی بڑھتے اخرجات کے خلاف ڈھول بجاکر گیت گاتے احتجاج

لزبن:پرتگال میں طویل اور شدت اختیار کرتے رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد منگل کو دارالحکومت لزبن میں پارلیمان کے باہر جمع ہو گئے،اس سے چند روز قبل پولیس نے شہر کے مرکزی علاقوں میں اسی نوعیت کے مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیاں استعمال کی تھیں اور کتوں کی مدد بھی لی تھی
حالیہ ہفتوں میں پرتگال کے مظاہروں کو پڑوسی ملک اسپین میں گزشتہ ماہ شروع ہونے والی ان احتجاجی تحریکوں سے تقویت ملی ہے جن میں گھروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ناقابل برداشت کرایوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی،اس موسمِ خزاں میں یورپ کے دوسرے حصوں میں بھی سماجی بے چینی اور احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا گیا ہے
پرتگال کے صدر انتونیو ژوزے سیگورو نے، جن کا عہدہ زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے لیکن وہ سیاسی اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں، ملک میں جاری احتجاج پر غور کے لیے آئندہ ہفتے ریاستی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے،یہ کونسل صدر کو مشورہ دینے والا ادارہ ہے
منگل کو زیادہ تر 20 اور 30 برس کی عمر کے کئی ہزار افراد پرتگال کی پارلیمان، جسے اسمبلی آف دی ریپبلک کہا جاتا ہے، کے باہر جمع ہوئے،مظاہرین نعرے لگا رہے تھے، گیت گا رہے تھے اور ڈھول بجا رہے تھے،اسی دوران عمارت کے اندر ارکانِ پارلیمان آئندہ سال کے اخراجات سے متعلق مرکزِ دائیں بازو کی حکومت کے منصوبوں پر بحث کر رہے تھے
تفریحی صنعت سے وابستہ 30 سالہ گیبریئل پیس نے کہا، ’’ہم اپنے سروں پر چھت رکھنے کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں”
انہوں نے نشاندہی کی کہ لزبن میں ایک بیڈ روم والے اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ عام طور پر 1,500 یورو، یعنی تقریباً 1,668 ڈالر، تک پہنچ چکا ہے

قومی خبریں سے مزید