Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پر ملک کے وسائل کے ساتھ عزت بھی فروخت کرنے کا الزام، برطانیہ امریکہ کی مکمل غلامی، ملا کیا۔؟ سوشل میڈیا پر نئی مہم

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل پر ملک کے وسائل کے ساتھ عزت بھی فروخت کرنے کا الزام، برطانیہ امریکہ کی مکمل غلامی، ملا کیا۔؟ سوشل میڈیا پر نئی مہم

سوشل میڈیا پر انتہائ سسپنس اور سنسنسی خیز میوزک کے ساتھ ایک ویڈیو چل رہی ہے جسمیں پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ پاک فوج کے ڈیفنس کمانڈر پر ملک و عوام اور انکے وسائل کو امریکہ کینڈا کے ہاتھوں اونے پونے داموں فروخت کرنے کے الزامات لگائے ہیں، ویڈیو کے مطابق
پاکستان کو دو کمروں میں بیچا جا رہا ہے،اور تقریباً کسی نے بھی ان دونوں کو آپس میں جوڑ کر نہیں دیکھا
پہلا کمرہ واشنگٹن میں ہے
دوسرا کمرہ لندن میں ہے
ایک کو ہماری معدنیات چاہئیں، اور دوسرا ہمیں باہر نکالنا چاہتا ہے
چلیں پہلے کمرے سے شروع کرتے ہیں: وائٹ ہاؤس
فیلڈ مارشل عاصم منیر ٹرمپ کے سامنے ایک ڈبہ کھولتے ہیں
اندر کیا ہے؟ نایاب معدنیات،قیمتی پتھر،ہمارے پہاڑوں کے
ایک سال بعد، پاکستان میں امریکہ کی اعلیٰ سفارت کار یہ کہتی ہیں
(نتالی بیکر): “میں کہوں گی کہ پاکستان کاروبار کے لیے کھلا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ امریکی کمپنیاں اب پاکستان کو گہری دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہی ہیں
سننے میں اچھا لگتا ہے نا؟ سرمایہ کاری، نوکریاں
لیکن اصل بات یہاں ہے
گلگت بلتستان سے لے کر بلوچستان تک، ان معدنیات کا تخمینہ تقریباً 6 ٹریلین ڈالرز تک لگایا گیا ہے
امریکہ نے پہلے ہی ایک اکیلی مائن، ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالرز لگا دیے ہیں۔
اور کے پی کے گورنر کنڈی کہتے ہیں: “ہم یہ معدنیات نکالیں گے اور بیچیں گے۔”
(فیصل کریم کنڈی): “اگر معدنیات ہمارے پہاڑ ہیں، اور ہم اس کو دیکھیں گے کہ یہ ہمارے پاس سونے کے پہاڑ پڑے ہیں، اور معدنیات ہم نہیں نکالیں گے، تو اس کا ہم کیا کریں گے؟”
نکالیں گے اور بیچیں گے
اب دوسرا کمرہ،اور یہ زیادہ تکلیف دیتا ہے،انتہائ دائیں بازو کی Restore Briton پارٹی کے رہنما اور ایم پی
(روپرٹ لو): “تیسری دنیا سے برطانیہ میں امیگریشن پوری طرح ختم ہو جائے گی،برطانیہ میں اب مزید کوئی پاکستانی امیگریشن نہیں ہوگی،سرحدیں بند کر دی جائیں گی”
یہ ایک برطانوی رکنِ پارلیمنٹ (MP) ہیں
وہ پانچ ملکوں سے امیگریشن پر پابندی لگانا چاہتے ہیں
جن میں پاکستان سرفہرست ہے، بھارت نہیں ہے
اور وہ اکیلے نہیں ہیں،امریکہ نے بھی پاکستانیوں کے لیے امیگرنٹ ویزے معطل کر دیے ہیں
15 برطانوی یونیورسٹیوں نے ہمارے طلبہ کو داخلہ دینا بند کر دیا ہے
اس سال پاکستانی طلبہ کی 41 فیصد ویزا درخواستیں واپس لے لی گئیں
بھارت؟ صرف 5 فیصد
تو خود سے پوچھیے:
ہم نے امریکہ اور ایران کو ایک میز پر لانے میں مدد کی
ٹرمپ نے ہمیں زبردست کہا
ہم نے ان کے ہاتھوں میں پتھر تک تھما دیے
تو پھر ایک پاکستانی طالب علم کو ویزا کیوں نہیں مل سکتا؟
اصل جال یہ ہے
اپنی معدنیات بیچو تو صرف ایک بار پیسے ملتے ہیں
اپنی عزت بیچو تو ہمیشہ قیمت چکانی پڑتی ہے
انہیں زمین چاہیے، لوگ نہیں
اور ہمارے رہنما تصویر کے لیے مسکرا رہے ہیں
کیا یہ کوئی معاہدہ ہے یا قیادت کی ناکامی؟
وڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ڈیفنس کمانڈر کو صدر ٹرمپ کے سامنے سوداگروں کی طرح ایک شوکیس میں ارتھ منرلز کو پیش کرکے انُہیں لبھانے کی کوشش کرتے دیکھایا گیا ہے

قومی خبریں سے مزید