مین میں سینیٹ کی انتخابی مہم آخری مرحلے میں، کولنز کے حق میں منچن اور مخالف امیدوار کی حمایت میں الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز میدان میں
ریپبلکن سینیٹر سوزن کولنز نے امریکی فوج کے لیے مقامی ساختہ جوتوں کے معاہدے کو اپنی کامیابی قرار دیا، جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار ٹرائے جیکسن نے ارب پتیوں کے اثر و رسوخ کے خلاف ترقی پسند ووٹروں کو متحرک کرنے کی کوشش کی
امریکی ریاست مین میں سینیٹ کے اہم انتخاب کی مہم اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جہاں ریپبلکن سینیٹر سوزن کولنز اور ان کے ڈیموکریٹ حریف ٹرائے جیکسن نے ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف سیاسی پیغامات کے ساتھ مہم تیز کر دی ہے
سیمافور کے مطابق، بدھ کو کولنز کے ساتھ مغربی ورجینیا کے سابق ڈیموکریٹ سینیٹر جو منچن بھی مین پہنچے،دونوں نے نیو بیلنس کے جوتے بنانے والے کارخانے کا دورہ کیا، جہاں کولنز نے پینٹاگون کے ساتھ امریکی ساختہ ایتھلیٹک جوتوں کی فراہمی کے معاہدے میں اپنے کردار کو اجاگر کیا،انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو امریکی ساختہ جوتے پہننے چاہییں،منچن نے کولنز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کی روح قرار دیا
اگلے روز ڈیموکریٹ امیدوار ٹرائے جیکسن نے نیویارک کی کانگریس رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کو اپنے ساتھ مہم میں شامل کیا،دونوں نے پورٹ لینڈ کے اسٹیٹ تھیٹر میں ’’طلبہ بمقابلہ ارب پتی‘‘ کے عنوان سے عوامی اجتماع کیا، جس کا مقصد ترقی پسند ووٹروں کو متحرک کرنا اور کولنز کے اس مؤقف کو چیلنج کرنا تھا کہ وہ سینیٹ میں جماعتی اختلافات کے باوجود کام آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں
اوکاسیو کورٹیز نے کہا کہ واشنگٹن میں بہت سے سیاسی مشیر جیکسن کو ان کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر بیٹھنے سے روکنے کا مشورہ دیتے،اجتماع میں طلبہ کے قرضوں، عوامی نقل و حمل، ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق اور اسرائیل یا امریکہ کو ترجیح دینے جیسے سوالات بھی اٹھائے گئے
اسرائیل اور امریکہ سے متعلق سوال کے جواب میں جیکسن اور اوکاسیو کورٹیز دونوں نے کہا کہ ان کی ترجیح ’’امریکہ فرسٹ‘‘ ہے،جیکسن نے مزید ایک پالیسی تبدیلی کا وعدہ بھی کیا،
اس انتخاب میں دونوں جانب سے مختلف سیاسی اتحادوں کو متحرک کرنے کی کوششیں نمایاں ہیں،کولنز کی مہم تجربے، سینیٹ میں مفاہمت اور مقامی صنعت کے لیے کام پر زور دے رہی ہے، جبکہ جیکسن اور اوکاسیو کورٹیز کا پیغام ترقی پسند سیاست، طلبہ کے مسائل اور دولت مند طبقے کے سیاسی اثر و رسوخ پر تنقید کے گرد گھومتا ہے، مین کی سینیٹ کی نشست اس وقت ریپبلکن پارٹی کے پاس ہے اور موجودہ سینیٹر سوزن کولنز دوبارہ انتخاب لڑ رہی ہیں،ان کے مقابلے میں ڈیموکریٹ امیدوار ٹرائے جیکسن ہیں،3 نومبر 2026 کے انتخابات سے پہلے جاری تازہ سروے میں دونوں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت دکھائی دے رہا ہے، ڈیموکریٹ امیدوار تازہ پولز میں %49.9جبکہ ریپبلکن امیدوار اور موجود سینٹر سوزن کولنز %48 بتائے جاتے ہیں تاہم فاکس نیوز دونوں امیدواروں کو برابر ظاہر کرتا ہے، سینٹر سوزن کولنز تین دہائیوں سے سینٹ میں موجود ہیں اور چھٹی مدت کے لیے امیدوار ہیں





