Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فرانس: تاریخ کے بدترین ہنگامے، سرکاری عمارتیں نذرِ آتش، 1,200 افراد گرفتار

فرانس: تاریخ کے بدترین ہنگامے، سرکاری عمارتیں نذرِ آتش، 1,200 افراد گرفتار
فرانس اتوار کی صبح شدید اضطراب کی کیفیت میں جاگا،جب ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کئی شہروں کی سڑکیں ٹوٹے ہوئے شیشوں اور ملبے سے بھر گئی تھیں، جبکہ سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کے مناظر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا،کئی برس کے دوران ہونے والے ان بڑے مظاہروں نے ہفتے کے روز پرتشدد ہنگاموں، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی شکل اختیار کر لی، جن کے نتیجے میں تقریباً 1,200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
تشدد کے دوران ریاستی اداروں کی متعدد علامتی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا،وسطی فرانس کے شہر لیموژ میں واقع انیسویں صدی کا سٹی ہال رات کے وقت آتش زنی کے ایک حملے میں بڑی حد تک تباہ ہوگیا،لیموژ چینی کے برتنوں کی تیاری کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے
شمالی فرانس کے شہر للی سے لے کر جنوبی شہر مارسیئے تک مظاہرین نے سٹی ہالز کو نشانہ بنایا،مارسیئے میں نقاب پوش افراد نے مقامی حکومت کے مرکزی دفتر میں گھس کر فرانس کی جمہوریہ کی علامت ماریان کا مجسمہ الٹ دیا،ادھر لیون شہر میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے قائم ایک دفتر بھی آگ لگنے سے تباہ ہوگیا
حکومت مخالف مظاہروں کے پرتشدد واقعات کے بعد فرانس میں سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی، جبکہ اعتدال پسند اور بائیں بازو کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو بدامنی کا ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا ہے

قومی خبریں سے مزید