Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اسلام مخالف انسٹاگرام تبصرے کے بعد سیلما بلیئر کا کیریئر شدید متاثر، اداکارہ: ’’میرا کیریئر ہی ختم ہو گیا تھا‘‘

اسلام مخالف انسٹاگرام تبصرے کے بعد سیلما بلیئر کا کیریئر شدید متاثر، اداکارہ: ’’میرا کیریئر ہی ختم ہو گیا تھا‘‘

ہالی ووڈ اداکارہ سیلما بلیئر نے انکشاف کیا ہے کہ فروری 2024 میں اسرائیل حماس جنگ کے دوران انسٹاگرام پر ایک متنازعہ تبصرے کے بعد انہیں اپنے کیریئر میں بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا
نیویارک میں اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلیئر نے کہا کہ ان کے تبصرے کو بڑے پیمانے پر اسلام مخالف قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے بعد میں معذرت بھی کی، تاہم ان کے مطابق معافی کے باوجود ان کی ٹیلنٹ ایجنسی سی اے اے، 30 سال سے ان کے ساتھ کام کرنے والے منیجر، وکیل اور تشہیری ٹیم سمیت کئی پیشہ ورانہ تعلقات ختم ہو گئے
بلیئر نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے برانڈز نے بھی ایک ہی دن میں معاہدے ختم یا معطل کر دیے، جبکہ بعض برسوں سے جاری شراکت داریاں روک دی گئیں،ان کے مطابق انہیں ایک مبینہ سپر باؤل اشتہار کی ادائیگی بھی نہیں ملی اور ذاتی زندگی میں بھی بعض تعلقات متاثر ہوئے
اداکارہ نے اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل انہیں پہلی مرتبہ احساس ہوا کہ ’’مٹا دیے جانے‘‘ کا مطلب کیا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا جب ان کے پاس ’’بالکل کوئی کیریئر نہیں تھا

قومی خبریں سے مزید