Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

نیویارک میں کم از کم اجرت میں اضافہ رک گیا، ہوکل کا نیا منصوبہ

نیویارک میں کم از کم اجرت میں اضافہ رک گیا، ہوکل کا نیا منصوبہ

نیویارک میں کم از کم اجرت جنوری 2027 میں مقررہ شیڈول کے مطابق نہیں بڑھ سکے گی،ریاستی قانون کے تحت نجی شعبے میں ملازمتوں کی تعداد میں کمی نے وہ شرط پوری کر دی ہے جس کے نتیجے میں محکمہ محنت کو کم از کم اجرت منجمد کرنا ہوگی،محکمہ محنت جمعرات کو اس منجمد کیے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
گورنر کیتھی ہوکل نے اس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کی تجویز دی ہے،ان کے مجوزہ فارمولے کے تحت کم از کم اجرت اس وقت منجمد ہوگی جب جولائی تک ملازمتوں کی شرح میں کم از کم 0.25 فیصد کمی ریکارڈ ہو،موجودہ قانون میں جنوری، اپریل اور جولائی کے روزگار کے اعداد و شمار کا مخصوص طریقے سے موازنہ کیا جاتا ہے
اس سال نیویارک میں جنوری میں ملازمتوں کی تعداد 10 ملین سے زیادہ تھی، جو ریاستی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی، مگر اپریل میں یہ تقریباً 9.97 ملین اور جولائی میں 9.96 ملین رہ گئی،نجی تعلیم اور مہمان نوازی کے شعبے اس کمی سے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں
ہوکل کی تجویز کو قانون بننے کے لیے ریاستی مقننہ کی منظوری درکار ہوگی، جس پر جنوری 2027 کے قانون سازی اجلاس میں غور کیا جا سکتا ہے

قومی خبریں سے مزید