Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: وسکونسن کی سب سے بڑی مسجد کے امام کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے

امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: وسکونسن کی سب سے بڑی مسجد کے امام کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے

وسکونسن کی سب سے بڑی مسجد کے سربراہ صلاح سرسور کو امریکی حکومت قومی سلامتی کی بنیاد پر ملک بدر کر سکتی ہے،شکاگو امیگریشن کورٹ کی جج جیمی سالینارڈی نے بدھ کو قرار دیا کہ سرسور کو خارج کیا جا سکتا ہے، تاہم حکومت کی یہ دلیل مسترد کر دی کہ انہوں نے امیگریشن حکام سے جھوٹ بولا تھا
سرسور کو مارچ میں ملواکی میں امیگریشن حکام نے حراست میں لیا تھا،اس سے قبل جون میں ایک وفاقی جج نے ان کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرسور کا یہ دعویٰ قابلِ غور ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی حقوق اور اسرائیل کے خلاف ان کے مؤقف کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا
امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ اسرائیل میں کئی دہائیاں پرانے مقدمات اور سزائیں سرسور کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بناتی ہیں،حکومت نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ انہوں نے گرین کارڈ کی درخواست میں جھوٹ بولا اور ووٹ ڈالنے کے لیے غلط طور پر امریکی شہریت کا دعویٰ کیا، تاہم امیگریشن جج نے اس الزام کو مسترد کر دیا
سرسور نے فیصلے کو ’’انتہائی مایوس کن‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے،ان کا کہنا ہے کہ وہ آزادی اظہار کے حق اور اس ملک میں رہنے کے لیے اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے، جسے وہ تین دہائیوں سے اپنا گھر کہتے ہیں

قومی خبریں سے مزید