مونٹریال کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
مونٹریال کے جنوب میں ساؤتھ شور کے علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے حادثہ ہفتے کی دوپہر تقریباً 2 بج کر 30 منٹ پر Sainte Brigide d’Iberville کے علاقے میں ہائی وے 10 کے قریب پیش آیا
صوبائی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر Rang des Écossais کے قریب ایک کھیت میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا امدادی کارکنوں نے تقریباً ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا، تاہم ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے
ابتدائی معلومات کے مطابق ہیلی کاپٹر نے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد مشکل کا سامنا کیا تھا، جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور حادثے کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ابتدائی طور پر ہیلی کاپٹر کو نجی طیارہ قرار دیا گیا ہے
حادثے کی تحقیقات کے لیے صوبائی پولیس کے میجر کرائم یونٹ اور کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار موقع پر پہنچ گئے ہیں جائے حادثہ سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ ہیلی کاپٹر کو پرواز کے دوران کیا مسئلہ پیش آیا اور حادثہ کن حالات میں ہوا
وفاقی وزیر ٹرانسپورٹ اسٹیون میک کینن نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی ہے ٹرانسپورٹ کینیڈا نے تحقیقات کی نگرانی کے لیے ایک وزیر کا نمائندہ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا ہے
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کی پائلٹ سوزین جوترا بھی شامل تھیں مقامی رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 50 سال تھی اور انہیں ہیلی کاپٹر اڑانے کا 500 گھنٹے سے زیادہ تجربہ حاصل تھا، تاہم حادثے کی وجوہات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا





