Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ڈیزل کی ریکارڈ توڑ قیمتیں، نقصان کے بیچ کچھ امریکی کاروبار اچانک اربوں کے فائدے میں

ڈیزل کی ریکارڈ توڑ قیمتیں، نقصان کے بیچ کچھ امریکی کاروبار اچانک اربوں کے فائدے میں

واشنگٹن: امریکا میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ بلند سطح پر پہنچنے سے ٹرکنگ، زراعت اور دیگر شعبے شدید دباؤ میں ہیں، لیکن مہنگے ڈیزل نے کچھ کاروباروں کے لیے غیر متوقع طور پر نئے مواقع بھی پیدا کر دیے ہیں
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا میں ڈیزل کی قومی اوسط قیمت اس ہفتے 6.53 ڈالر فی گیلن کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 75 فیصد زیادہ ہے
اس صورتحال کا ایک نمایاں فائدہ ریل کمپنیوں کو ہو رہا ہے،ڈیزل مہنگا ہونے کے باعث بعض مال بردار کمپنیوں کے لیے ٹرکوں کے بجائے ریل کے ذریعے سامان منتقل کرنا نسبتاً زیادہ معاشی بن گیا ہے،ریل گاڑیاں فی ٹن فی میل ٹرکوں کے مقابلے میں تقریباً 3 سے 4 گنا زیادہ ایندھن مؤثر ہوتی ہیں
رپورٹ کے مطابق اگست میں امریکی ریل کمپنیوں کی بین الریاستی مال برداری ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی،ٹرکنگ کے اخراجات میں اضافے کے باوجود J.B. Hunt جیسے اداروں کو ریل سے منسلک مال برداری کے کاروبار میں اضافے سے فائدہ پہنچ رہا ہے
فلیٹ فیول کارڈ فراہم کرنے والی کمپنی WEX نے بھی سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ موجودہ بلند ایندھن قیمتوں سے اسے مجموعی طور پر فائدہ ہو رہا ہے
دوسری جانب ڈیزل کی بلند قیمتوں نے بجلی سے چلنے والے ٹرکوں اور متبادل ایندھن میں دلچسپی بھی بڑھا دی ہے،مورگن اسٹینلے نے زیادہ ڈیزل قیمتوں کے تناظر میں Tesla Semi کو نمایاں کیا ہے جبکہ قدرتی گیس فراہم کرنے والی Clean Energy Fuels نے بھی ٹرکنگ کمپنیوں کی جانب سے بڑھتی دلچسپی کی اطلاع دی ہے
تاہم ماہرین کے مطابق چند کمپنیوں کے لیے پیدا ہونے والا یہ فائدہ مجموعی معاشی نقصان کی تلافی نہیں کرتا،مہنگا ڈیزل نقل و حمل اور اشیائے ضروریہ کی لاگت بڑھا کر بالآخر کاروباروں اور صارفین دونوں پر اضافی بوجھ ڈال سکتا ہے

قومی خبریں سے مزید