یمن میں خانہ جنگی دوبارہ بھڑک اٹھی، جنگ سے اسپتال زخمیوں اور غذائی قلت کے شکار بچوں سے بھر گئے
صنعا: یمن میں طویل عرصے سے جاری بحران ایک بار پھر شدید خانہ جنگی کی شکل اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کا پہلے ہی کمزور طبی نظام شدید دباؤ کا شکار ہو گیا ہے،ایران نواز باغیوں کی حالیہ پیش قدمی کے بعد ہزاروں افراد محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جبکہ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں
اے پی کے مطابق یمن پہلے ہی عرب دنیا کا غریب ترین ملک ہے اور برسوں کی جنگ، نقل مکانی اور طبی سہولتوں کی تباہی نے صحت کے نظام کو انتہائی کمزور کر دیا ہے،تازہ لڑائی نے اس نظام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے، جس سے اسپتالوں میں زخمیوں اور غذائی قلت کے شکار مریضوں کے لیے علاج کی سہولتیں ناکافی پڑ رہی ہیں





