مئیر نیویارک ممدانی آج اقوام متحدہ کا اہم ترین موضوع ، دنیا جاننے کے لیے بے قرار
نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنانے کی تیاری میں ہیں،نیتن یاہو نے رواں ہفتے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں اور ممدانی کے بارے میں “سچ” دنیا کے سامنے رکھیں گے
نیتن یاہو اور ممدانی کے درمیان کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب نیویارک کے میئر نے اسرائیلی وزیراعظم کو “جنگی مجرم” اور فلسطینیوں کے خلاف مبینہ جرائم کا ذمہ دار قرار دیا،ممدانی نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر انہیں قانونی اختیار حاصل ہوا تو وہ نیتن یاہو کی گرفتاری کے امکان پر غور کریں گے، تاہم بعد میں تسلیم کیا کہ نیویارک سٹی کے میئر کے پاس ایسی گرفتاری کا قانونی اختیار نہیں ہے
نیتن یاہو نے جواب میں ممدانی پر حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودی شہریوں کے خلاف کشیدگی بھڑکانے کے الزامات عائد کیے ہیں،ممدانی نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی غزہ میں فوجی کارروائیوں پر اپنی تنقید برقرار رکھی ہے
رائٹرز کے مطابق نیتن یاہو کا آج کا خطاب اسرائیل میں متوقع عام انتخابات سے تقریباً پانچ ہفتے قبل ہو رہا ہے، اسی لیے سابق اسرائیلی سفیر مائیکل اورن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطاب میں بین الاقوامی فورم کے ساتھ ساتھ اسرائیلی انتخابی سیاست بھی نمایاں ہوگی،رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ نیتن یاہو کے خطاب کو “انتخابی تقریر” کے انداز سے تعبیر کرنے والی رائے بھی سامنے آئی ہے
ادھر نیتن یاہو کے اقوام متحدہ پہنچنے سے قبل نیویارک میں احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں بھی جاری ہیں،اقوام متحدہ کے باہر بدھ کی شب مختلف گروہوں نے مظاہرے کیے، جبکہ نیتن یاہو کی آمد اور آج کے خطاب کے دوران مزید احتجاج متوقع ہیں
نیتن یاہو آج دوپہر تقریباً 2 بجے جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،ان کی تقریر میں غزہ کی جنگ، ایران اور اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی تنقید کے ساتھ ممدانی کے ساتھ جاری سیاسی تنازع بھی اہم موضوع بننے کی توقع ہے





