Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

سعودی عرب نے اہم تیل پائپ لائن بند کردی، حوثیوں نے جزیرہ قبضے میں لے کر ایران جنگ کا نیا محاذ کھول دیا

سعودی عرب نے اہم تیل پائپ لائن بند کردی، حوثیوں نے جزیرہ قبضے میں لے کر ایران جنگ کا نیا محاذ کھول دیا

قاہرہ: سعودی عرب نے جمعہ کو ایک بڑی تیل پائپ لائن کو احتیاطی طور پر بند کردیا، جبکہ ایران نواز یمنی حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے جنوبی داخلی راستے پر واقع ایک اہم ترین اور حساسی اسٹریجک جزیرے پر قبضہ کرلیاہے ، ان دونوں پیش رفتوں نے ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ایک نیا محاذ کھول دیا ہے
حوثیوں نے باب المندب آبنائے کے قریب کئی برسوں میں اپنی سب سے بڑی علاقائی پیش قدمی کی ہے،یہ آبنائے دنیا کی اہم ترین بحری تجارتی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے،اس پیش قدمی سے ایران کو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کی حکمت عملی میں مدد مل سکتی ہے، جس کا مقصد امریکہ پر دباؤ بڑھانا ہے
سعودی وزارت توانائی نے بتایا کہ ایک روز قبل ڈرون حملے کے بعد مشرق سے مغرب تک جانے والی اہم پائپ لائن کو بند کردیا گیا ہے۔ وزارت نے اسے ’’احتیاطی اقدام‘‘ قرار دیا
سعودی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ حملے میں استعمال ہونے والے متعدد ڈرون عراق سے آئے تھے،سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے جاری بیان میں سعودی حکومت نے کہا کہ وہ فوری جوابی کارروائی نہیں کرے گی تاکہ عراقی حکومت کو ’’ضروری اقدامات‘‘ کرنے کا موقع دیا جاسکے
عراقی حکومت نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حوثیوں کی باب المندب کے قریب پیش قدمی سے عالمی بحری تجارت اور توانائی کی سپلائی پر مزید دباؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

قومی خبریں سے مزید