میکسیکن پرچم لہرانے والے مظاہرہ کرنے والے پر وینس برہم، ’اپنی جگہ جاؤ‘ کہہ کر سخت جواب
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعرات کی شب ریپبلکن پارٹی کے کنونشن سے خطاب کے دوران ایک شخص کو سخت الفاظ میں جواب دیا جو میکسیکو اور فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے ان کے خلاف نعرے لگا رہا تھا
وینس ڈیلس کے امریکن ایئر لائنز سینٹر میں ریپبلکن ووٹروں کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے کہ ہجوم میں موجود مذکورہ شخص نے غیر ملکی پرچم لہراتے ہوئے احتجاج شروع کردیا،وینس کی نظر اس پر پڑی تو انہوں نے خطاب کے دوران ہی اسے مخاطب کیا اور سخت لہجے میں کہا کہ وہ اپنی جگہ چلا جائے
وینس کے سخت ردعمل پر کنونشن میں موجود شرکا نے بھرپور ردعمل کا اظہار کیا اور ہال میں شور اور نعرے بلند ہوگئے،واقعہ کنونشن کی سرکاری ٹی وی کوریج میں ریکارڈ نہیں ہوا، تاہم وینس نے بعد میں گھر بیٹھے ناظرین کو بتایا کہ ہجوم میں کیا ہوا تھا، فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والا شخص میکسیکن اور فلسطینی پرچم لہرا رہا تھا اور نائب صدر کے خطاب میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا





