نئی کمپنی خواتین کو مفت میں انڈے منجمد کرنے کی سہولت دے رہی ہے، مگر کیا واقعی کچھ مفت ہوتا ہے؟
نیویارک : امریکا میں ایک نئی کمپنی خواتین کو ان کے انڈے منجمد کرانے اور انہیں طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کی سہولت بظاہر مفت فراہم کر رہی ہے، لیکن اس ’’مفت‘‘ سہولت کی قیمت دراصل ان کے مستقبل میں پیدا ہونے والے بچوں کے امکانات سے جڑی ہوئی ہے
کمپنی Cofertility کے ’’Split‘‘ پروگرام کے تحت خواتین اپنے انڈے منجمد اور 10 سال تک محفوظ کرا سکتی ہیں، لیکن اس کے بدلے انہیں اپنے حاصل کیے گئے انڈوں کا تقریباً نصف حصہ کمپنی کو دینا پڑتا ہے،کمپنی ان انڈوں کو ایسے خاندانوں کے لیے استعمال کرتی ہے جو عطیہ کیے گئے انڈوں کے ذریعے بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں
یہ ماڈل روایتی انڈے منجمد کرانے کے بھاری اخراجات سے مختلف ہے،امریکا میں ایک سائیکل پر انڈے منجمد کرانے کی اوسط لاگت تقریباً $14,364 تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ ادویات اور بعد کی اسٹوریج سمیت مجموعی خرچ اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے
لیکن اس انتظام پر بعض خواتین نے سوال اٹھائے ہیں کہ ’’مفت‘‘ سہولت کے بدلے اپنے انڈوں کا نصف حصہ چھوڑ دینا مستقبل میں ایک بہت بڑی قیمت ثابت ہوسکتا ہے، خاص طور پر اس صورت میں جب خاتون بعد میں انہی منجمد انڈوں کو اپنے حمل کے لیے استعمال کرنا چاہے
اسی لیے اس کاروباری ماڈل نے ایک بنیادی سوال کھڑا کردیا ہے، اگر کسی سروس کی مالی قیمت صفر ہو لیکن اس کے بدلے آپ کو اپنی حیاتیاتی ملکیت کا ایک بڑا حصہ دینا پڑے تو کیا اسے واقعی مفت کہا جاسکتا ہے؟





