Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست، رضوان اور امام سمیت 7 کھلاڑی ٹیم سے باہر

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شکست، رضوان اور امام سمیت 7 کھلاڑی ٹیم سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 194 رنز کی بھاری شکست کے بعد تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔ محمد رضوان، امام الحق اور سلمان علی آغا سمیت 7 کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے
اس فیصلے کے بعد محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، محمد اویس ظفر اور خرم شہزاد اب انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے
انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست ہوئی تھی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹیسٹ کے لیے 7 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جن میں 5 ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔ سائم ایوب اور عبداللہ فضل کو بھی دوبارہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے
نئے کھلاڑیوں میں عرافات منہاس، محمد عمران جونیئر، وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ، محمد عمران اور رضا اللہ شامل ہیں سعد بیگ نے 2025 اور 2026 کی قائد اعظم ٹرافی میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا
اس کے ساتھ پاکستان کے ٹیسٹ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے سفید گیند کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ایشلے نوفکے نئی معاون ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر 2026 کو برمنگھم میں شروع ہوگا پاکستان کی نئی ٹیم کے لیے یہ میچ سیریز میں وائٹ واش سے بچنے اور دورہ انگلینڈ کا اختتام فتح کے ساتھ کرنے کا آخری موقع ہوگا

قومی خبریں سے مزید