باجوڑ میں دھماکا، اسکول جانے والے 2 بچے زخمی

باجوڑ میں دھماکا، اسکول جانے والے 2 بچے زخمی.

باجوڑ کی تحصیل وار ماموند کے علاقے دمادولا میں نہر کے قریب جمعہ کی صبح دھماکے کے نتیجے میں اسکول جانے والے 2 بچے زخمی ہوگئے
پولیس اور مقامی افراد کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر نصب کیا گیا ایک آلہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے وقت سرکاری پرائمری اسکول دمادولا نمبر 2 کے 2 طالب علم اسکول جا رہے تھے، جو اس کی زد میں آکر زخمی ہوگئے
پولیس کے ترجمان منصور خان کے مطابق زخمی بچوں کی شناخت 10 سالہ ابوذر خان اور 9 سالہ جراح کے نام سے ہوئی ہے دونوں بچوں کو علاج کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا
پولیس کے مطابق دونوں بچوں کی حالت معمول کے مطابق ہے حکام نے بتایا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے مواد کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں
دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پھیل گئی جبکہ مقامی افراد نے دھماکے کی مذمت کی
دریں اثنا باجوڑ ہی کی تحصیل خار کے علاقے شنکئی علیزو میں جمعرات کی رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 کمسن بچیاں بھی زخمی ہوگئیں
پولیس اور مقامی افراد کے مطابق فائرنگ بخت سعید کی رہائش گاہ کے باہر ہوئی، جس کے نتیجے میں ان کی 11 سالہ بیٹی آمنہ بی بی اور 20 ماہ کی صدیما بی بی زخمی ہوئیں
دونوں زخمی بچیوں کو بھی ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد قریبی گھروں کے رہائشی موقع پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں

قومی خبریں سے مزید