وائٹ ہاؤس میں تعمیراتی کام کے باعث ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کی پرواز کے دوران حفاظتی واقعہ پیش آیا
وفاقی تفتیش کاروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں جاری تعمیراتی کام کے باعث صدارتی ہیلی کاپٹر ’’میرین ون‘‘ کے ٹیک آف کے مقام کی عارضی تبدیلی اس حفاظتی واقعے کی ایک وجہ بنی، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوار تھے
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 4 اگست کو میرین ون نے وائٹ ہاؤس سے میری لینڈ میں واقع جوائنٹ بیس اینڈریوز کے لیے پرواز کی،ہیلی کاپٹر کے روانہ ہونے سے قبل اس کے ٹیک آف کے مقام میں تبدیلی کے باعث ریڈیو مواصلات میں رکاوٹ پیدا ہوئی
تحقیق کاروں کے مطابق اسی دوران رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے فضائی ٹریفک کنٹرولرز نے حفاظتی ضوابط کے تحت تجارتی پروازوں کو روکنے کا عمل نہیں کیا، جو میرین ون کی آمد و روانگی کے دوران حفاظتی طریقہ کار کا حصہ ہوتا ہے
تفتیش کاروں نے وائٹ ہاؤس میں جاری تعمیراتی سرگرمی اور ہیلی کاپٹر کے ٹیک آف کے مقام میں تبدیلی کو اس واقعے کے عوامل میں شامل کیا ہے،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں





