افسوسناک واقعہ / فائرنگ / خاندانی تنازع — جہانگیرہ میاں عیسیٰ کلے، نوشہرہ سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے

زمرہ: افسوسناک واقعہ / فائرنگ / خاندانی تنازع — جہانگیرہ میاں عیسیٰ کلے، نوشہرہ سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں بچوں کی معمولی لڑائی دیکھتے ہی دیکھتے خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی، چند لمحوں کے غصے نے 7 گھروں کے چراغ بجھا دیے جبکہ 4 سگے بھائی بھی زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس کے مطابق واقعے کی ابتدا بچوں کے درمیان جھگڑے سے ہوئی لیکن بات بڑوں تک پہنچی تو زبانی تکرار فائرنگ میں بدل گئی، علاقے میں اچانک گولیوں کی آوازیں گونج اٹھیں اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی، ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق افراد میں زاہق، واحد، صالح، محمد علی، زرغون شاہ، ماجد اور ظہور شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق زاہق، واحد، صالح اور محمد علی آپس میں سگے بھائی تھے جبکہ زرغون شاہ اپنے دو بیٹوں ماجد اور ظہور کے ساتھ جاں بحق ہوا، کہتے ہیں غصہ انسان کو اندھا کر دیتا ہے مگر یہاں ایک لمحے کے غصے نے کئی خاندان ہمیشہ کے لیے اجاڑ دیے۔

قومی خبریں سے مزید