Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

میکلمور کا فلسطین کی حمایت میں نیا کنسرٹ ٹور، آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

میکلمور کا فلسطین کی حمایت میں نیا کنسرٹ ٹور، آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
امریکی ریپر میکلمور نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی آزادی کے لیے اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے،ان کے نئے کنسرٹ ٹور ’’فری فلسطین‘‘ کا آغاز آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے ہوا، جہاں شائقین نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور پورے کنسرٹ کے دوران ’’فری فری فلسطین‘‘ کے نعرے لگاتے رہے
گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر نے یہ ٹور اس وقت شروع کیا ہے جب فلسطین کے حق میں بیانات دینے پر انہیں برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کے امریکی ٹور میں افتتاحی پرفارمنس دینے والے فنکار کی حیثیت سے الگ کردیا دیا گیا تھا
میکلمور نے اسٹیج پر فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے کہا، ’’مجھے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی میں یہاں اسٹیج پر کھڑے ہونے پر فخر ہے،ہم اجتماعی آزادی کے لیے اپنی آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے”
انہوں نے نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں اپنے اس بیان کا حوالہ بھی دیا جس کے بعد انہیں ایڈ شیرن کے امریکی ٹور سے الگ کردیا گیا تھا،میکلمور کے مطابق، ’’چھ ہفتے پہلے صرف دو الفاظ کافی تھے”ان کا اشارہ ’’فری فلسطین‘‘ کے نعرے اور غزہ و مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں پر ان کی تنقید کی طرف تھا
ڈبلن میں ہونے والے کنسرٹ میں بڑی تعداد میں شائقین فلسطینی پرچموں، سیاہ، سرخ اور سبز رنگ کی جرسیوں اور فلسطینی رومالوں کے ساتھ شریک ہوئے،کنسرٹ کے مقام کے باہر فروخت کنندگان فلسطینی رومال بھی فروخت کر رہے تھے
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، آئرلینڈ میں فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار کے پس منظر میں میکلمور کے کنسرٹ کو بھرپور پذیرائی ملی

قومی خبریں سے مزید