مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کا کئی دہائیوں کا بڑا آپریشن کرنے کا اعلان، دو اسرائیلی فوجی اور دو فلسطینی ہلاک
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں انتہائی وسیع فوجی آپریشن کی تیاری کا حکم دے دیا ہے،یہ فیصلہ الخلیل کے قریب ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کے تبادلے میں دو اسرائیلی فوجیوں اور دو فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق، نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوج گھر گھر تلاشی لے گی اور مکانات مسمار کرے گی،ان کے مطابق مجوزہ آپریشن کا پیمانہ ایسا ہو سکتا ہے جو کئی دہائیوں سے مغربی کنارے میں نہیں دیکھا گیا،
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جمعہ کو دو مسلح فلسطینیوں کی جانب سے مبینہ حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی،اسرائیلی فوج کے مطابق، دونوں افراد الخلیل کے باہر ایک عارضی چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں تک پہنچے اور ان پر فائرنگ شروع کر دی،فوج کا خیال ہے کہ ان کا ارادہ قریبی شاہراہ پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا تھا
اسرائیلی فوج کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق، فائرنگ کا تبادلہ 20 منٹ سے زیادہ جاری رہا،اس دوران پانچ اسرائیلی زخمی ہوئے، جن میں سے دو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے،دونوں فلسطینی بھی اس واقعے میں مارے گئے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اگلے ہفتے ہونے والے انتخابات سے قبل علاقے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے،مجوزہ فوجی کارروائی کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید جانی نقصان اور مکانات کی تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے





