Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

برازیل کی کانگریس میں دائیں بازو کی قوت بڑھ گئی، سپریم کورٹ، معیشت اور ماحولیاتی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا امکان

برازیل کی کانگریس میں دائیں بازو کی قوت بڑھ گئی، سپریم کورٹ، معیشت اور ماحولیاتی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا امکان

برازیل کی پارلیمان میں دائیں بازو کی جماعتوں کی بڑھتی ہوئی طاقت ملک کی سیاسی سمت تبدیل کر سکتی ہے،ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، کانگریس کے انتخابات کے بعد دائیں بازو اور مرکز مائل جماعتوں کے ارکان کی تعداد میں اضافے سے سپریم کورٹ، معیشت، انسانی حقوق اور ماحولیات سے متعلق پالیسیوں میں تبدیلیوں کی راہ ہموار ہو سکتی ہے،یہ تبدیلیاں اس بات سے قطع نظر اہمیت رکھتی ہیں کہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں فلاویو بولسونارو یا موجودہ صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کامیاب ہوتے ہیں
نئی پارلیمان کے ارکان فروری 2027 میں اپنے عہدے سنبھالیں گے۔ اگر دائیں بازو اور مرکز مائل ارکان متحد ہو گئے تو وہ 513 نشستوں پر مشتمل ایوانِ زیریں میں سادہ اکثریت حاصل کر سکتے ہیں،وسیع تر اتحاد کی صورت میں انہیں آئین میں ترمیم کے لیے درکار دو تہائی اکثریت تک پہنچنے کا موقع بھی مل سکتا ہے،سینیٹ میں بھی اسی نوعیت کی سیاسی صورت حال متوقع ہے
فلاویو بولسونارو کی لبرل پارٹی نے ایوانِ زیریں میں اپنی نشستوں میں 23 کا اضافہ کیا ہے، جبکہ سینیٹ میں اس کی نشستوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے،ان کامیابیوں کا زیادہ تر فائدہ مرکز مائل جماعتوں کی قیمت پر ہوا،دوسری جانب صدر لولا دا سلوا کی ورکرز پارٹی نے اپنی نشستوں کی تعداد تقریباً برقرار رکھی ہے،تاہم، انتخابات کے بعد بعض ارکان کی جماعتیں تبدیل ہونے کے باعث ان اعداد و شمار میں تبدیلی آ سکتی ہے
پارلیمان میں دائیں بازو کے حامیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سپریم کورٹ میں تبدیلیاں اہم ترجیح بن سکتی ہیں،بولسونارو کے اتحادی قانون ساز عدالت کے ڈھانچے اور اس کے کردار میں تبدیلیوں کے خواہاں ہیں،نئی پارلیمان معیشت، انسانی حقوق کے تحفظ اور ماحولیاتی پالیسیوں سے متعلق قوانین پر بھی نظرثانی کی کوشش کر سکتی ہے
سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کے مطابق، کانگریس میں طاقت کا یہ نیا توازن برازیل کی داخلی سیاست تک
محدود نہیں رہے گا بلکہ لاطینی امریکہ میں بھی اس کے دیرپا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،خطے کی سب سے بڑی معیشت ہونے کے باعث برازیل کی عدالتی، اقتصادی اور ماحولیاتی پالیسیوں میں تبدیلیاں علاقائی سیاست اور تعاون پر بھی اثرانداز ہو سکتی ہیں

قومی خبریں سے مزید