Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

نیویارک کے گورنر کے انتخاب میں مہنگائی اور اخراجات کا مسئلہ نمایاں، ہوکل اور ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین کے معاشی منصوبے زیرِ بحث

نیویارک کے گورنر کے انتخاب میں مہنگائی اور اخراجات کا مسئلہ نمایاں، ہوکل اور ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین کے معاشی منصوبے زیرِ بحث
نیویارک میں حالیہ عوامی جائزوں کے مطابق زندگی گزارنے کے بڑھتے ہوئے اخراجات ووٹروں کی اہم ترین پریشانیوں میں شامل ہیں،گورنر کیتھی ہوکل اور ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین کے لیے انتخابی مہم میں مہنگائی اور شہریوں کے روزمرہ اخراجات ایک اہم موضوع بن گئے ہیں
فاکس 5 نیویارک کی رپورٹ کے مطابق، گورنر کیتھی ہوکل نے رواں سال نیویارک شہر میں ایسے افراد پر سالانہ ٹیکس عائد کرنے کی حمایت کی ہے جن کے دوسرے گھر کی مالیت 50 لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ ہے،اس تجویز کا تعلق مہنگی جائیدادوں کے مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کرنے سے ہے
ریپبلکن امیدوار بروس بلیک مین نے بھی گزشتہ سال اپنی انتخابی امیدواری کا اعلان کرتے وقت زندگی گزارنے کے اخراجات میں کمی کو اپنے اہم انتخابی موضوعات میں شامل کیا تھا،دونوں امیدواروں کے مؤقف اور تجاویز ایسے وقت میں توجہ حاصل کر رہے ہیں جب نیویارک کے ووٹر مہنگائی اور روزمرہ ضروریات کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے متعلق پالیسیوں کو اہمیت دے رہے ہیں،جبکہ یہاں واضع رہے نیویارک سٹی کے مئیر زوہران ممدانی ایسے گھروں پر اضافی ٹیکس لگارہے ہیں جنکے مالکان کے پاس ایک سے زیادہ گھر ہیں اور افورڈبلٹی جس میں مہنگائ کی سب سے زیادہ اہمیت ہے انکا مسئلہ ہی نہیں

قومی خبریں سے مزید