البرٹا میں ریفرنڈم کے پہلے روز 174,532 افراد نے ووٹ ڈال دیا، کینیڈا سے علیحدگی کے سوال پر بھی فیصلہ کن مرحلہ قریب
کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ریفرنڈم کے لیے پیشگی ووٹنگ کے پہلے ہی روز 174,532 افراد نے اپنے ووٹ ڈال دیے، جس سے اس اہم سیاسی عمل میں عوامی دلچسپی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے صوبے میں ووٹنگ کا باقاعدہ دن 19 اکتوبر مقرر ہے، جبکہ پیشگی ووٹنگ 13 سے 17 اکتوبر تک جاری رہے گی
انتخابی حکام کے مطابق پیشگی ووٹنگ کے پہلے روز ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2023 کے صوبائی انتخابات میں پیشگی ووٹنگ کے روزانہ اوسط 151,727 ووٹوں سے زیادہ ہے اس مرتبہ ووٹنگ میں غیر معمولی دلچسپی کی ایک بڑی وجہ ریفرنڈم میں شامل وہ سوال ہے جس کے تحت عوام سے پوچھا جا رہا ہے کہ آیا البرٹا حکومت کو کینیڈا سے علیحدگی کے معاملے پر ایک اور، قانونی طور پر پابند ریفرنڈم کرانے کا عمل شروع کرنا چاہیے یا نہیں





