معروف انفلوئنسر جین ہیملٹن کا انکشاف: شوہر کی ’دوہری زندگی‘ کا پتا کیسے چلا؟
امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور لیبر اینڈ ڈیلیوری نرس جین ہیملٹن نے اپنے شوہر سے علیحدگی اور ان کی مبینہ ’دوہری زندگی‘ کے بارے میں مزید تفصیلات بیان کر دی ہیں،انہوں نے یہ انکشاف کائلی کیلسی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا، جس کی قسط 8 اکتوبر 2026 کو نشر ہوئی
36 سالہ جین ہیملٹن نے کہا کہ وہ طلاق کے معاملے میں اپنی اصل کیفیت چھپانے کا ارادہ نہیں رکھتیں، یو ایس اے ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق ان کے بقول، وہ اب خود کو آزاد محسوس کرتی ہیں،انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ گویا ان کے کندھوں سے ایک 200 پاؤنڈ وزنی مرد کا بوجھ اتر گیا ہے
جین ہیملٹن ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر 70 لاکھ سے زیادہ فالوورز رکھتی ہیں،وہ بطور نرس اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور ذاتی زندگی کے بارے میں مواد شیئر کرتی ہیں،وہ مقبول کتاب ’برتھ وائبز‘ کی مصنفہ بھی ہیں، جس میں انہوں نے مریضوں کے ساتھ اپنے تجربات سے متعلق واقعات بیان کیے ہیں
جین اور ان کے شوہر برائن ہیملٹن نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں،دونوں نے جون 2026 میں ایک مشترکہ بیان کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،اگلے ماہ جین نے ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ ان کے شوہر ایک ’دوہری زندگی‘ گزار رہے تھے
جین کے مطابق، علیحدگی کا ابتدائی فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انہیں مبینہ طور پر معلوم ہوا کہ ان کے شوہر سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کرکے نامناسب اور فحش تصاویر خرید رہے تھے،تاہم، ان کے بقول، بعد میں انہیں شوہر کی زندگی کے بارے میں مزید معلومات ملیں
جین کے تازہ بیان نے ان کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی کے معاملے کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے





