Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ٹیکس دہندگان کے پیسے سے ٹرمپ کے سیاسی اشتہارات پر تنازعہ ،صدر نے خرچ MAGA فنڈ سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا

ٹیکس دہندگان کے پیسے سے ٹرمپ کے سیاسی اشتہارات پر تنازعہ ،صدر نے خرچ MAGA فنڈ سے ادا کرنے کا اعلان کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے چلنے والے ان متنازعہ اشتہارات پر شدید ردعمل کے بعد اعلان کیا ہے کہ اب ایسے اشتہارات کی ادائیگی حکومت کے بجائے ان کی سیاسی سپر پی اے سی، MAGA Inc. کے ذریعے کی جائے گی
حالیہ ہفتوں کے دوران امریکی ٹی وی چینلز پر ایسے اشتہارات نشر کیے جا رہے تھے جن پر واضح طور پر لکھا تھا، “Paid for by the U.S. Government”، یعنی ان کی ادائیگی امریکی حکومت کر رہی ہے،یہ اشتہارات نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے تقریباً ایک ماہ قبل سامنے آئے ہیں، جس کے باعث ان کے سرکاری خزانے سے اخراجات پر سیاسی تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا
اشتہارات کی مختلف ویڈیوز میں صدر ٹرمپ کی تصاویر اور ان کی تقاریر کے اقتباسات شامل ہیں،ایک اشتہار میں ٹرمپ کی آواز میں یہ پیغام نشر کیا گیا کہ امریکہ میں کمیونزم، سوشلزم اور مارکسزم کو شکست دی جائے گی
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ناقدین، خصوصاً بائیں بازو کے حلقوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر اعتراض ہے کہ وہ ایسے اشتہارات نشر کر رہے ہیں جنہیں وہ امریکہ کی مثبت تشہیر سمجھتے ہیں،تاہم ٹرمپ نے کہا کہ اب وہ ان اشتہارات کے لیے سرکاری رقم استعمال کرنے کے بجائے خود ادائیگی کریں گے
ٹرمپ کے مطابق ان اشتہارات کا خرچ ان کی سیاسی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈز اور MAGA Inc. کے ذریعے ادا کیا جائے گا
یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وسط مدتی انتخابات قریب ہیں اور ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری وسائل کے استعمال، سیاسی پیغامات اور حکومتی تشہیری مہم کے درمیان حد بندی پر پہلے ہی شدید سیاسی بحث جاری ہے
ناقدین کا بنیادی سوال یہ ہے کہ اگر سرکاری خزانے سے چلنے والے اشتہارات میں صدر کی سیاسی پالیسیوں اور انتخابی بیانیے کو نمایاں کیا جا رہا ہے تو کیا انہیں واقعی سرکاری آگاہی مہم قرار دیا جا سکتا ہے یا وہ بالواسطہ طور پر سیاسی تشہیر بن جاتے ہیں،ٹرمپ کی جانب سے اب ان کا خرچ سیاسی فنڈ سے ادا کرنے کا اعلان اسی تنازعہ کے دباؤ کے بعد ایک اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے

قومی خبریں سے مزید