Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ایڈ شیرن تنازعہ کے چند ہفتے بعد زیک برائن کا ’فری فلسطین‘ ٹی شرٹ پہن کر کنسرٹ

ایڈ شیرن تنازعہ کے چند ہفتے بعد زیک برائن کا ’فری فلسطین‘ ٹی شرٹ پہن کر کنسرٹ

امریکی کنٹری گلوکار زیک برائن نے بوسٹن کے قریب گِلٹ اسٹیڈیم میں اپنے کنسرٹ کے دوران ’’فری فلسطین‘‘ کی ٹی شرٹ پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا، یہ واقعہ اسی اسٹیڈیم میں ایڈ شیرن کے ٹور سے متعلق پیدا ہونے والے حالیہ تنازعہ کے چند ہفتے بعد پیش آیا ہے، این بی سی نیوز کے مطابق 30 سالہ زیک برائن نے جمعہ کی شب فاکسبورو، میساچوسٹس میں گِلٹ اسٹیڈیم میں پرفارمنس کے دوران سیاہ رنگ کی بغیر آستین والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر سفید حروف میں ’’Free Palestine‘‘ درج تھا،ان کی اس تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں
گِلٹ اسٹیڈیم کے مالک اور نیو انگلینڈ پیٹریاٹس کے مالک رابرٹ کرافٹ اسرائیل کے مضبوط حامی ہیں،زیک برائن کا یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ریپر میکلمور نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایڈ شیرن کے ٹور سے کرافٹ کے دباؤ پر ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے نیو جرسی میں کنسرٹس کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اظہار خیال کیا تھا
میکلمور کو ٹور سے نکالے جانے کے بعد ایڈ شیرن کے دیگر افتتاحی فنکاروں آرون رو، لوکاس گراہم، فنیاس اور ہاؤس بینڈ بیوگا نے بھی احتجاجاً ٹور سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا
کرافٹ نے اس تنازعہ کے دوران کہا تھا کہ ان کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت کو دبانا نہیں بلکہ گِلٹ اسٹیڈیم میں ایڈ شیرن کے ٹور کے لیے ایک ’’خوش آئند ماحول‘‘ یقینی بنانا تھا،تاہم زیک برائن کا اسی اسٹیڈیم میں ’’فری فلسطین‘‘ ٹی شرٹ پہن کر ہزاروں شائقین کے سامنے پرفارم کرنا اس تنازعہ کو ایک بار پھر نمایاں کر گیا ہے
کرافٹ کی جانب سے زیک برائن کے اقدام پر فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا

قومی خبریں سے مزید