برکس اعلامیہ کی متفقہ منظوری دنیا کے بھارت پر اعتماد کا اظہار ہے، مودی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ برکس کے نئی دہلی اعلامیے کی متفقہ منظوری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا بھارت پر اعتماد کرتی ہے۔ مودی کے مطابق اعلامیے پر تمام رکن ممالک کا اتفاق رائے بھارت کی قیادت اور عالمی سطح پر اس کے بڑھتے ہوئے کردار پر اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت اپنا کردار جاری رکھے گا





