“ بڑا صحافی بنانے کا روایتی گھٹیا طریقہ ، بلال غوری بڑے صحافی بنانے کا فیصلہ
صحافی بلال غوری کا اغوا اور اسکے خلاف ایف آئی آر کے پیچھے کون ہے ؟ صحافیوں کو پروموٹ کیسے کیا جاتا ہے ۔ اوسط درجے کے صحافی اور کالم نگار بلال غوری کو اسلام آباد میں گھر سے اٹھا لیا گیا اور اگلے روز فوج میں ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق حساس معلومات افشا کرنے پر این سی سی آئی اے کی طرف سے مقدمہ درج کر کے گرفتاری ڈال دی گئی۔ صحافی حلقوں میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جن باتوں کا ذکر مذکورہ صحافی نے اپنے وی لاگ یا ایکس پر کیا وہ معلومات ہر باخبر میڈیا پرسن ڈسکس کر رہا ہے، پھر انکو دوسری دفعہ کیوں گرفتار کیا گیا اور اسکا ذکر بعض مخصوص پلیٹ فارمز سے کیوں کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے غیر جانبدار صحافتی حلقوں کے مطابق مذکورہ صحافی جو حکومت اور طاقتور حلقوں سے قربت رکھتا ہے اور بنیادی معلومات نہ ہونے کے باوجود عسکری امور کا ایکسپرٹ کہلاتا ہے، اسکی ماضی میں گرفتاری اور اگلے روز رہائی اور حالیہ مقدمے سے اسکی غیرجانبداری کا تاثر دے کر اسکا سٹیچر بلند کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں صحافیوں پر سختیاں اور مقدمات درج کر کے انہیں اپنا مخالف ظاہر کر کے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا رواج عام ہے، جبکہ سچ بولنے والے با ضمیر صحافیوں کو نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے





