بابر اعظم نے کنگ چارلس کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بلا پیش کردیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے لندن میں برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم سے ملاقات کے دوران انہیں پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط شدہ کرکٹ کا بلا بطور تحفہ پیش کیا،یہ ملاقات 2 ستمبر کو کنگ چارلس کی رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس میں ہوئی، جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی بادشاہ سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران بابر اعظم نے خود بادشاہ کو دستخط شدہ بلا پیش کیا،کنگ چارلس نے بلا کو دلچسپی سے دیکھا اور بابر سے پوچھا کہ کیا یہ پاکستانی ولو سے بنا ہے،اس مختصر اور دوستانہ گفتگو کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز مشکلات کا شکار ہے،انگلینڈ پہلے 2 ٹیسٹ جیت کر 2،0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرچکا ہے، جبکہ پاکستان کو آخری ٹیسٹ میں سیریز وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے
پاکستانی ٹیم میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جاچکی ہیں، 7 کھلاڑیوں کو واپس بھیجا گیا ہے اور کوچنگ اسٹاف میں بھی تبدیلی کی گئی ہے،ایسے ماحول میں کنگ چارلس سے ملاقات اور پاکستانی ٹیم کی جانب سے یہ تحفہ بابر اعظم اور قومی ٹیم کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار سفارتی و کھیلوں کا لمحہ بن گیا





