امریکی شہری میتھیو وان ڈائیک کی رہائی کے لیے خاندان کی دہائی، تہاڑ جیل میں قید پر واشنگٹن سے مداخلت کا مطالبہ
امریکی شہری اور سابق جنگجو میتھیو وان ڈائیک کے خاندان نے امریکی حکومت سے بھارت کے ساتھ سفارتی سطح پر فوری مداخلت کرکے اسے تہاڑ جیل سے واپس امریکا لانے کا مطالبہ کیا ہے،وان ڈائیک کو بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے مارچ میں گرفتار کیا تھا
بھارتی تحقیقاتی ادارے کا الزام ہے کہ وان ڈائیک نے میزورم میں مطلوب اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے اور میانمار جانے کے علاوہ وہاں موجود نسلی مسلح گروہوں سے رابطے کیے اور انہیں ڈرون اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دینے میں مدد کی،وہ ان الزامات سے انکار کرتا ہے
خاندان کا کہنا ہے کہ وان ڈائیک کو تہاڑ جیل میں تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اسے بنیادی قیدی حقوق اور خاندان سے رابطے کے مسائل کا سامنا ہے،اس کے مقدمے کے دوران اس کی صحت اور جیل کے کھانے سے متعلق شکایات بھی عدالت میں زیر بحث آچکی ہیں





