دہلی میں 16 سالہ طالبہ مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار، لفٹ دینے والے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر گرفتار
دہلی:اتر پردیش کی 16 سالہ گیارہویں جماعت کی طالبہ کو دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے میں ایک سلیپر بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق لڑکی نوئیڈا جانے کے لیے بارش کے دوران پری چوک پر بس میں سوار ہوئی تھی، جہاں دونوں ملزمان نے اسے لفٹ دینے کی پیشکش کی
لڑکی کے مطابق بس میں سوار ہونے کے بعد دونوں نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی،بعد ازاں اسے کشمیری گیٹ کے قریب اتار کر فرار ہوگئے
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے بس قبضے میں لے لی ہے اور فرانزک جانچ کے لیے بھیج دی ہے،پولیس کے مطابق بس میں پردے لگے ہوئے تھے، جس کے باعث اندر ہونے والا واقعہ باہر سے نظر نہیں آسکتا تھا





